سری لنکن صدر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کی کوششوں سے پاک بھارت میچ ممکن ہوا، جو کھیل سے محبت کا اظہار ہے۔
Thank you Prime Minister @CMShehbaz for ensuring the game we all love goes on. Delighted that the eagerly awaited India and Pakistan match at the ongoing T20 Cricket World Cup in Colombo will proceed as planned.
As co-host of the tournament, Sri Lanka thanks the @ICC and all…
— Anura Kumara Dissanayake (@anuradisanayake) February 9, 2026
سری لنکن صدر نے کہا کہ کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا، جس کے لیے وہ خوش ہیں۔ اس سے قبل، وزیر اعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر انورا کمارا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سری لنکن صدر نے میچ کے حوالے سے درخواست کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل ادوار میں سری لنکا کا ساتھ دیا ہے۔ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کے شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کی ہدایت دی ہے۔















