جولائی تا دسمبر حکومت کے اخراجات 10 ہزار ارب روپے سے زائد

جولائی تا دسمبر حکومت کے اخراجات 10 ہزار 141 ارب روپے ریکارڈ، وزارت خزانہ کے مطابق پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جولائی تا دسمبر حکومت کے اخراجات 10 ہزار ارب روپے سے زائد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کے جولائی تا دسمبر کے دوران حکومت کے اخراجات 10 ہزار 141 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس دوران پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا جبکہ حکومت کی مجموعی آمدن 10 ہزار 683 ارب روپے رہی۔

ٹیکس آمدن 6 ہزار 729 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 954 ارب روپے رہی۔ وفاق کی آمدن 6 ہزار 160 ارب اور صوبائی آمدن 568 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

سود کی ادائیگیوں پر 3 ہزار 563 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ دفاعی اخراجات 1 ہزار 44 ارب روپے رہے۔ حکومتی اخراجات میں 504 ارب روپے پنشن، 380 ارب روپے سول حکومت اور 462 ارب روپے سبسڈی شامل ہیں۔

مرکزی بینک نے حکومت کو 2 ہزار 428 ارب روپے منافع دیا جبکہ صوبوں کو مجموعی طور پر 3 ہزار 616 ارب روپے جاری کیے گئے۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو این ایف سی کے تحت مختلف رقومات تفویض کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں