امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف تاریخی مقدمہ

لاس اینجلس کی عدالت میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر مقدمہ دائر ہوا ہے، جس میں انہیں قصداً نشہ آور بنانے کا الزام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف تاریخی مقدمہ

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی ایک اعلیٰ عدالت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف تاریخی مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو مستقبل میں ان کے آپریٹنگ طریقے کو بدل سکتا ہے۔ یہ مقدمہ لاس اینجلس کی عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر پلیٹ فارمز کو قصداً نشہ آور بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جیسے کہ 1980 کی دہائی میں تمباکو اور سگریٹ بنایا گیا تھا۔

ان کمپنیوں کو 22 بیل ویدر مقدموں کا سامنا کرنا ہوگا۔ پہلے مقدمے کے لیے بیانات کا آغاز پیر سے ہوگا جس میں میٹا چیف مارک زکربرگ اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کے بیانات متوقع ہیں۔

گزشتہ برسوں میں انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کو آن لائن نقصان کی وجہ سے عدالت میں کھینچنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفاع کا انحصار امریکا کے مواصلاتی ایکٹ کے سیکشن 230 پر رہا ہے جو آن لائن پلیٹ فارمز کی حفاظت کرتا ہے کیونکہ وہ تھرڈ پارٹی کا مواد شائع کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں