پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کیا، ممکنہ احتجاج کی تیاری جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 40 فٹ لمبے کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے جبکہ اس پر ‘آزادی یا موت’ درج کیا گیا ہے۔ کنٹینر کو ممکنہ احتجاج میں مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ احتجاج کی حکمت عملی پر ملاقاتیں کی ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں