نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ نظام لاگو کردیا

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ کا نظام ملک بھر میں نافذ کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ نظام لاگو کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں پروزیومر سے متعلق نئے ضوابط نافذ کردیئے ہیں، جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نظام لاگو کر دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق، بجلی پیدا کرنے والے صارفین اب الگ نرخوں کے تحت بجلی کی فروخت اور خریداری کریں گے۔

نئے ضوابط کے ساتھ نیپرا کے 2015 کے متبادل توانائی اور نیٹ میٹرنگ ضوابط منسوخ کر دیے گئے ہیں، تاہم پہلے سے موجود معاہدوں پر ان کی مدت پوری ہونے تک پرانا طریقہ کار لاگو رہے گا، جس کے بعد انہیں بھی نئے نیٹ بلنگ نظام کے تحت منتقل کیا جائے گا۔

ضوابط کے تحت، سولر، ونڈ یا بایوگیس کے ذریعے 1 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو پروزیومر قرار دیا گیا ہے۔ گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق ادا کی جائے گی، جبکہ صارف کی جانب سے استعمال شدہ بجلی متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے نافذ ٹیرف پر بل کی جائے گی۔

نیپرا کے مطابق، پروزیومر کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے اور اتھارٹی سے باضابطہ کنکرنس حاصل کرے۔ 250 کلوواٹ یا اس سے زائد صلاحیت کے منصوبوں کے لیے لوڈ فلو اسٹڈی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

 

دیگر متعلقہ خبریں