ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے 3024 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کا 95 فیصد حاصل کیا، وزارت خزانہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کل ٹیکس ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 3024 ارب روپے تھا جبکہ ٹیکس کی مد میں 2884 ارب روپے جمع کیے گئے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 1423 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1364 ارب روپے وصول کیے گئے، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 1115 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1090 ارب روپے حاصل ہوئے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 190 ارب روپے کا مکمل ہدف حاصل کیا گیا جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 295 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 311 ارب روپے وصول کیے گئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق، تیل و گیس کے شعبے میں ٹیکس وصولی ہدف سے 29 ارب روپے کم رہی اور فنانس ایکٹ 2025 میں ٹیکس شرح کی تبدیلی کی وجہ سے بینکوں سے 122 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 90 ارب روپے جمع کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں