سانحہ بھاٹی گیٹ: عدالت نے 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا

بھاٹی گیٹ سانحے میں عدالت نے 5 ملزموں کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ بھاٹی گیٹ: عدالت نے 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ضلع کچہری لاہور کی عدالت نے پانچ گرفتار ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مدعی نے کہا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں چاہتے اور انہیں بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی۔ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ افراد شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں