ترلائی دھماکے کے شہدا کی تعداد 34 ہو گئی

ترلائی دھماکے میں زخمی ہونے والے سید عقیل عباس کی موت کے بعد شہدا کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترلائی دھماکے کے شہدا کی تعداد 34 ہو گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترلائی دھماکے میں زخمی ہونے والے سید عقیل عباس کی موت کے بعد شہدا کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

پولی کلینک کے ترجمان نے بتایا کہ سید عقیل عباس کو دھماکے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کا آپریشن کیا گیا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے، آج ان کا انتقال ہو گیا۔

شہید کی میت پولی کلینک سے امام بارگاہ الصادق G/9 منتقل کر دی گئی ہے۔ پمز اور پولی کلینک میں شہدا کی تعداد 34 تک پہنچ چکی ہے۔

پمز اسپتال میں اب تک 29 اور پولی کلینک میں 5 زخمی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ پمز میں 42 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریض آئی سی یو میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں