برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے لائیو اسٹریمنگ میں اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام عقیل رکھ لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی گلوکار سینٹرل سی نے اسلام قبول کرلیا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزر-سو، جو سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں، نے اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اعلان کیا کہ انہوں نے اپنا نام اوکلی سے عقیل میں تبدیل کرلیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے۔

27 سالہ سینٹرل سی نے بتایا کہ انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران کلمہ شہادت ادا کیا اور اب وہ مسلمان ہیں۔ اس موقع پر ان کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، مگر انہوں نے اپنے روحانی سفر کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور لیریکس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ انہوں نے 2014 میں موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا اور برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں