بلدیہ ٹاؤن میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ، 3 گرفتار

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، تین ملزمان گرفتار، مالک فرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلدیہ ٹاؤن میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ، 3 گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ ٹاؤن کے بلوچ محلے میں پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلیں۔

کارروائی کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملزمان محمد احمد فاروقی، محمد فیضان اور زوہیب علی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ فیکٹری کا مالک صدیق اور اس کا بیٹا زید صدیق موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی ادویات کے کارٹن برآمد کر لیے گئے ہیں۔

فرار ملزمان صدیق اور زید صدیق عرصہ دراز سے فیکٹری چلا رہے تھے اور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ ملزم صدیق پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں