ناسا نے خلا بازوں کو ذاتی اسمارٹ فونز لے جانے کی اجازت دی

ناسا نے خلا بازوں کو پہلی بار ذاتی اسمارٹ فونز خلا میں لے جانے کی اجازت دے دی، کریو 12 اور آرٹیمس 2 مشنز سے اس کا آغاز ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناسا نے خلا بازوں کو ذاتی اسمارٹ فونز لے جانے کی اجازت دی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار خلا بازوں کو اپنے ذاتی اسمارٹ فونز خلا میں لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پالیسی تبدیلی کریو 12 اور آرٹیمس 2 مشنز سے شروع ہوگی۔

کریو 12 مشن فروری 2026 کے وسط میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں بھیجا جائے گا جبکہ آرٹیمس 2 مشن مارچ میں چاند کے مدار کی جانب روانہ ہوگا۔ اس نئی پالیسی کے تحت خلا باز جدید آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز خلا میں لے جا سکیں گے۔

ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے کہا کہ اس فیصلے سے خلا بازوں کو زمین سے باہر اپنے تجربات فلمانے اور شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت اہم ہے اور ہم طویل عرصے سے موجود روایات کو چیلنج کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں