بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو ضبط کر لیا

بھارت نے بحیرہ عرب میں ایرانی تیل بردار جہازوں کو اسمگلنگ کے الزام پر ضبط کر لیا۔ یہ اقدام بھارت کی موقع پرستانہ خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو ضبط کر لیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام پر ضبط کر لیا ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ نے ممبئی سے 100 سمندری میل دور تین آئل ٹینکروں کو روکا، جنہیں ایرانی میڈیا نے ایران سے منسلک قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق ان جہازوں، ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی، کے تجارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارت پہلے ہی چابہار بندرگاہ کے منصوبے سے امریکی دباؤ کے تحت دستبردار ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ ایران کو پابندیاں لاگو ہونے سے پہلے 120 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔ عالمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام بھارت کی موقع پرستانہ خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے اور ایران کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں