بیرسٹر گوہرکی حکومت سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کی، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کی کال پر سختی کے باوجود عوام نے مظاہرے کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیرسٹر گوہر: حکومت سے بیک ڈور مذاکرات کی تردید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے دوران چیف جسٹس نے تمام کیسز سماعت کے لیے لگائے، مگر تین کیسز آئندہ روز تک ملتوی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی، تاہم پاکستان کے عوام نے مظاہرے اور پہیہ جام ہڑتال کرکے اپنا مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف آواز اٹھائی۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی پر افواہوں کا رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط ہیں اور ان کا ہر دن جیل میں گزارنا غیر قانونی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان کی 180 سیٹوں کو کم کرکے 75 پر لایا گیا اور سینیٹرز پر بھی دباؤ ڈالا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں