سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 فروری کو ججز کے خلاف شکایات کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کے جائزے کے لیے یہ اجلاس بلایا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جبکہ اس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز، چیف جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، تاکہ عدلیہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔















