چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیر اعظم سے ملاقات میں آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت پر بریفنگ دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے ہونے والی بات چیت پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

محسن نقوی وزیر اعظم کو آئی سی سی کی درخواست کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ ملاقات کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔

محسن نقوی بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کی جانب سے پیش کیے گئے نقطہ نظر سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں