لاہور کی عدالت نے یوٹیوبر ڈکی اور ان کی اہلیہ پر جوئے کی پروموشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر جوئے کی پروموشن کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
ضلعی کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں سماعت کے دوران سعد الرحمٰن اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام لگایا ہے۔














