لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، 14 فروری سے تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ٹریفک پولیس کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے۔ ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور میں تبدیلی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں بھی یونیفارم تبدیل کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع شامل ہوں گے۔

الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، ان گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی بچت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں