موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے 2026 میں جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد کی پیش گوئی کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے۔
موڈیز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بینکنگ ماحول میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کی توقع ہے۔
ریٹنگ ایجنسی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 2026 کے لیے حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔















