سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی، چیف جسٹس نے نوٹس کے بغیر حکم دینے سے انکار کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کو پہلے عبور کرنا ہوگا، جبکہ مقدمات دوسری عدالتوں میں بھی زیر التوا ہیں۔
سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کو غیر موثر ہونے پر خارج کر دیا۔















