وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو جولائی تا دسمبر 2025 میں 380 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے دعووں کے باوجود موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران اخراجات 380 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ گئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 338 ارب 92 کروڑ روپے تھے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی دوسری سہ ماہی میں اخراجات 219 ارب 42 کروڑ روپے رہے جو پہلی سہ ماہی میں 161 ارب 18 کروڑ روپے تھے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ان اخراجات میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہیں اور انتظامی خرچ شامل ہیں۔ رواں مالی سال کے باقی مدت میں بھی حکومتی خرچوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔















