عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر پروگرام کا اعادہ

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر پروگرام کا اعادہ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی عرب میں عالمی بینک کی ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں توانائی، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی، جبکہ قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد بہتر بنانے پر زور دیا اور پاکستان کی معاشی اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادے کے لیے پُرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں