اویس لغاری نے کہا بجلی ڈسکاؤنٹ ریاست کے بس کی بات نہیں کیونکہ 200 یونٹ سے کم صارفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر افراد سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے کم کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں، اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ حالیہ ریلیف میں وزیر اعظم نے انڈسٹری کے لیے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے اور بنگلادیش میں 6 سے 7 سینٹ بجلی یونٹ کی بات غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے اور نجکاری کے عمل سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو، اس بات کو یقینی بنائیں گے۔















