ڈیل اسٹین کی نیپال کو شاندار کارکردگی پر خدمات کی پیشکش

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دی، مگر نیپال کی شاندار کارکردگی نے دل جیت لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈیل اسٹین کی نیپال کو شاندار کارکردگی پر خدمات کی پیشکش

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دی، تاہم نیپال کی کارکردگی نے سب کے دل جیت لیے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نیپال کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ نیپال کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے مگر انگلش بولر سیم کرن کی عمدہ بولنگ نے نیپال کو صرف 5 رنز تک محدود رکھا۔

نیپال کی شاندار کارکردگی پر سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے نیپالی ٹیم کو اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال جب بھی ضرورت ہو، میں حاضر ہوں۔

دیگر کرکٹرز نے بھی نیپال کی تعریف کی، سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے کہا کہ نیپال نے ثابت کر دیا کہ یقین اور حوصلہ کیا کچھ کر سکتا ہے۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے نیپال کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔

دیگر متعلقہ خبریں