نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایران میں 6 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو جرائم کے ارتکاب پر 6 سال قید کی سزا سنائی، ان کے وکیل نے صحت کی بنیاد پر عارضی رہائی کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایران میں 6 سال قید کی سزا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی عدالت نے نوبیل امن انعام یافتہ سماجی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ نرگس پر جرائم کے ارتکاب کے لیے اجتماع اور سہولت کاری کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی، جبکہ ملک چھوڑنے پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

عدالت نے پروپیگنڈا کے الزام میں مزید ڈیڑھ سال قید اور دو سال کے لیے مشرقی صوبے جنوبی خراسان کے شہر خوسف میں جلاوطنی کا بھی حکم دیا۔ ایرانی قانون کے تحت مختلف مقدمات میں دی گئی سزائیں بیک وقت نافذ ہوتی ہیں۔

نرگس محمدی گزشتہ 25 برسوں سے سزائے موت کے خلاف مہم اور لازمی حجاب قانون پر تنقید کے باعث بار بار مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ 2023 میں انہیں اس مہم کے اعتراف میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا، جو ان کے بچوں نے وصول کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں