کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت، 6 سگ گزیدگی کے واقعات

کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں میں 6 افراد، بشمول بچے، متاثر ہوئے ہیں جبکہ انہیں انڈس اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت، 6 سگ گزیدگی کے واقعات

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار ہے، جہاں کورنگی میں سگ گزیدگی کے مزید 6 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں زیادہ تر متاثرین بچے ہیں۔

متاثرین کو فوری طور پر کورنگی کے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ریبیز پریوینشن کلینک کے منیجر آفتاب گوہر نے بتایا کہ زخم دھونے کے بعد متاثرین کو ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے چہرے، کندھے اور ہاتھ بری طرح زخمی ہو چکے ہیں، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ یہ ریبیڈ ڈاگ کے شکار ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں