ائیرپلین موڈ میں فون چارجنگ کی رفتار معمولی حد تک بڑھ جاتی ہے، مگر فرق صرف چند منٹ کا ہوتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسمارٹ فونز کی جدید خصوصیات اور بڑی بیٹریوں کے باوجود تیزی سے چارجنگ کا مسئلہ موجود ہے۔ کمپنیاں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے فونز کو 0 سے 80 فیصد تک 30 منٹ میں چارج کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ صارفین اکثر ائیرپلین موڈ میں فون چارج کرنے کا طریقہ اختیار کرتے ہیں، جس سے چارجنگ کی رفتار بہت معمولی حد تک بڑھ جاتی ہے۔
ائیرپلین موڈ میں فون کے سیلولر ریڈیو اور وائی فائی انٹیناز بند ہوجانے سے چارجنگ کی رفتار کچھ تیز ہوتی ہے، لیکن یہ فرق معمولی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ائیرپلین موڈ پر فون ایک گھنٹے 2 منٹ میں چارج ہوتا ہے تو عام موڈ میں یہ ایک گھنٹہ 9 منٹ لیتا ہے، یعنی 6 سے 7 منٹ کا فرق۔















