دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، مذاکرات ممکن: رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے پر بات ممکن ہے مگر دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، مذاکرات ممکن: رانا ثناءاللہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے پر بات کی جا سکتی ہے، مگر دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل ماضی پر افسوس کرنے سے حل نہیں ہوں گے بلکہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی شکایات اور دہشت گردی بلوچستان کے بڑے چیلنجز ہیں اور انہیں حل کرنے کے الگ الگ طریقے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے وقت بھارتی میڈیا پر جشن منایا جا رہا تھا، جو دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مشیرِ وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ پر تحفظات کے معاملے پر بات چیت کی گنجائش ہے اور تعلیم و ترقی کے بدلے ہتھیار ڈالنے پر مذاکرات ممکن ہیں۔ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ پاکستان مضبوط ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں