فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو موثر بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ

فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی نگرانی موثر ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو موثر بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو موثر بنانے کے لیے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ فافن کی پالیسی بریف میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں کی کمزور نگرانی کی وجہ سے ان کے اختیارات میں واضح قانونی حدود کی کمی ہے۔ بریفنگ میں کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے مؤثر اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

فافن نے کہا ہے کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سزاؤں کا واضح نظام ہونا چاہیے جبکہ دفاع، سکیورٹی اور خارجہ امور کے نام پر معلومات چھپانے کے اختیارات محدود کیے جائیں۔

فافن کا کہنا ہے کہ رازداری کے نام پر معلومات روکنے کے لیے تحریری جواز اور واضح معیار مقرر ہونا چاہیے۔ آرٹیکل 66 اور پارلیمانی قواعد کے درمیان ابہام کو دور کیا جائے اور کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کے تمام واقعات ایوان میں باقاعدگی سے رپورٹ کیے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں