ونٹر اولمپکس: اٹلی میں مہنگے ترین اولمپک میڈلز دیے گئے

اٹلی میں ونٹر اولمپکس کے دوران مہنگے ترین اولمپک میڈلز دیے گئے، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے میڈلز کی مالیت بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ونٹر اولمپکس: اٹلی میں مہنگے ترین اولمپک میڈلز دیے گئے

اٹلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں کو اولمپک تاریخ کے سب سے مہنگے تمغے دیے گئے ہیں۔ ان میڈلز کی مہنگائی کی وجہ ان میں استعمال ہونے والی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ان میڈلز کی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب ہے۔

اس ونٹر اولمپکس میں اسکیئنگ، آئس ہاکی، فگر اسکیٹنگ اور کرلنگ جیسے مختلف مقابلوں میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کو 700 سے زائد سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دیے گئے۔ پیرس اولمپکس کے بعد سے سونے کی قیمت میں 107 فیصد اور چاندی کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کا تمغہ اب تقریباً 2300 ڈالر مالیت کا ہے جبکہ چاندی کا تمغہ 1400 ڈالر کا ہو چکا ہے۔

اولمپکس گولڈ میڈل کا مجموعی وزن 506 گرام ہوتا ہے، جس میں صرف 6 گرام سونا ہوتا ہے، جبکہ باقی چاندی کا ہوتا ہے۔ کانسی کے تمغے تانبے سے بنائے جاتے ہیں، جن کی اصل مالیت 5.60 ڈالر ہے۔ چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور سونے کی قیمت میں اضافہ بڑے مرکزی بینکوں کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ 2028 میں ہونے والے سمر اولمپکس کے لیے تیار کیے جانے والے سونے اور چاندی کے تمغے ونٹر اولمپکس کے مقابلے میں مزید مہنگے ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں