پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا

پاکستان غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کرے گا جس کا مقصد غزہ کی صورتحال اور امن و استحکام پر غور کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کرے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے۔

اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں