روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار، پیوٹن کا اظہار تشکر

ماسکو میں روسی جنرل پر حملے کے ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے روس منتقل کیا گیا، پیوٹن نے اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے گرفتار، پیوٹن کا شکریہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے ماسکو میں انٹیلی جینس ایجنسی کے نائب سربراہ پر حملے کے مشتبہ ملزم کو دبئی سے گرفتار کر کے ماسکو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو فون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ لیفٹینیٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر حملے کے مشتبہ ملزم یوکرینی شہری کو دبئی سے گرفتار کر کے روس منتقل کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم جمعے کی صبح ماسکو میں فائرنگ کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا، جہاں اسے متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون سے گرفتار کیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 60 سالہ یوکرینی شہری لیوبومیر کوربا نے یوکرین کی ایما پر دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیں۔ مزید دو افراد بھی اس واقعے میں ملوث تھے، جن میں سے ایک کو ماسکو سے گرفتار کیا گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی ایما پر کیا گیا تھا تاکہ امن مذاکرات کو متاثر کیا جا سکے، تاہم یوکرین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں