عطا تارڑ کے غیرذمہ دارانہ بیان پر بیرسٹر گوہر کا معافی کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عطا تارڑ کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا معافی کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے اور وزیر اطلاعات کا بیان اتفاق کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس وقت یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں