بسنت فیسٹیول کے بعد بھی پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔مریم نواز

مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کے بعد بھی پتنگ بازی پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شہریوں کے تعاون کو سراہا اور قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت فیسٹیول کے بعد بھی پتنگ بازی پر پابندی برقرار: مریم نواز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے بعد بھی پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، محکمہ صحت، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے اور رات کو پتنگ بازی بند کردی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ قوانین پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں