ایلون مسک نے کہا کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی، ان کی پوسٹ وائرل ہوئی جس پر صارفین نے مزاحیہ ردعمل دیے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص، نے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا ہے کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جاسکتی۔ یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگوں نے مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔
ایلون مسک نے واضح کیا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ دولت خوشی نہیں خرید سکتی، وہ درست کہتے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ دولت خوشی کی ضمانت تو نہیں، مگر اس کی کمی روح پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
کچھ افراد نے مزاحیہ انداز میں پیسوں کی طلب کی تاکہ وہ مسک کی بات کو سمجھ سکیں، جبکہ دیگر نے کہا کہ خوشی دولت سے زیادہ اہم ہے۔
مسک کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ان کی دولت نے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ فوربز کے مطابق، ان کی مجموعی دولت 800 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔












