ششی تھرور نے پاکستان دشمن پالیسی کو ناکام قرار دے دیا

ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف بھارتی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ششی تھرور کا بھارتی پالیسی پر ناکامی کا اعتراف

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف مستقل دشمنی کی پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی نے خطے میں امن کے امکانات کو کمزور کیا ہے۔

ششی تھرور نے اپنے کالم میں کہا کہ پاکستان کو دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی کو داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، لیکن اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو ناممکن قرار دیا۔

ششی تھرور نے بی جے پی کی سخت پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان رویوں نے خطے کو غیر محفوظ بنایا اور بھارت کے سفارتی مفادات کو نقصان پہنچایا۔

ان کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوئیں اور یہ پالیسی خود فریبی کے مترادف ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں اب ایک سنجیدہ طبقہ ابھر رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ مکالمے کا حامی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں