ممبئی میں سونے کی چین چھیننے والا چور اپنی جوتے پہننے کی عادت کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ممبئی میں سونے کی چین چھیننے والے چور کو اس کی ایک عادت نے گرفتار کروا دیا۔ پولیس نے 49 سالہ موہن کوکاٹے کو گرفتار کیا ہے جو ہر واردات کے دوران سر پر ہیلمٹ پہنتا اور بعد میں کپڑے تبدیل کر لیتا تھا، تاہم ایک جیسے جوتے پہننے کی عادت کی وجہ سے پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موہن کو ہر واردات میں ایک ہی جوتے پہنے دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزم کا خاندان پڑھا لکھا اور مالی طور پر مستحکم ہے، لیکن موہن آن لائن جوئے کی لت کی وجہ سے قرض میں پھنس گیا تھا۔












