چین اور ترکیہ کی پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت اور تعاون کا عزم

چین اور ترکیہ نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں ممالک نے اسلام آباد دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین و ترکیہ کی پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت اور تعاون کا عزم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین اور ترکیہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چین نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بیجنگ پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے حکومت پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب ترکیہ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسلام آباد میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے یکجہتی پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں