امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر نے لاہور میں بسنت کی تقریبات میں شرکت کی اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ متعدد شوبز ستاروں نے بھی حصہ لیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بسنت کی خوشیوں میں شرکت کے لیے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں۔ ان کا استقبال وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کیا جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی موجود تھے۔ نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
بہت سے شوبز ستارے بھی بسنت کی تقریبات میں شریک ہوئے، جن میں یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا، جگن کاظم، علی زرغون اور فریال خان شامل ہیں۔ ان کی بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔
لیکن لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان مریم نواز نے کیا۔















