کرس مارزالیک نے 7 کروڑ ڈالر میں اے آئی ڈاٹ کام ڈومین خریدا، جو مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے لیے استعمال ہوگا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرپٹو کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو کرس مارزالیک نے اے آئی ڈاٹ کام ڈومین 7 کروڑ ڈالر میں خرید کر دنیا کی مہنگی ترین ڈومین ڈیل کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
مارزالیک نے اس خریداری کی مکمل ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کی اور بتایا کہ اس ڈومین کو ایک نئے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے اجرا کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ڈومین بروکر لیری فشر نے اس ڈیل کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تاریخ کی مہنگی ترین ڈومین فروخت میں شامل قرار دیا۔
مارزالیک نے بتایا کہ خریداری کے بعد انہیں کئی پیشکشیں موصول ہوئیں، لیکن کمپنی کا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
آئی ڈاٹ کام کے ذریعے کمپنی کو فوری شناخت ملے گی اور پیچیدہ برانڈ ناموں پر انحصار کم ہوگا۔ یہ صارفین کو روزمرہ ڈیجیٹل کاموں میں مدد فراہم کرے گا۔















