بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے ہیں، جہاں وہ پی سی بی اور آئی سی سی میٹنگز میں شریک ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
امین الاسلام ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس دوران چیئرمین بی سی بی امین الاسلام کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
امین الاسلام ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ توقع ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔















