رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 273 ارب روپے بڑھ کر 822 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی ہوئی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 822 ارب 93 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 273 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ جولائی تا دسمبر 2025 میں یہ وصولی 549 ارب 41 کروڑ روپے تھی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 4 روپے 65 پیسے کا اضافہ کر کے فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے مقرر کی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے بڑھا کر فی لیٹر 76 روپے 21 پیسے کر دی گئی۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاقی حکومت نے کاربن لیوی کی مد میں 25 ارب 48 کروڑ روپے بھی وصول کیے۔















