اسلام آباد میں خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی پر نظر ثانی کریں۔
سکیورٹی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو مقامی میڈیا سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔














