اپوزیشن کا ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم سوگ کا اعلان

اپوزیشن رہنماؤں نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم سوگ منانے کا اعلان کیا، ملک کے نازک حالات کے پیش نظر ظلم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اپوزیشن کا ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ظلم کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کے نمائندے اوپر نہیں آئیں گے تو ظلم ختم نہیں ہوگا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیا گیا اور پورے پاکستان سے شٹر ڈاؤن کی اپیل کی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں