کپتان سلمان علی آغا نے فہیم اشرف کی شاندار کارکردگی کو نیدر لینڈز کے خلاف فتح کی وجہ قرار دیا۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے فہیم اشرف کو نیدر لینڈز کے خلاف جیت کا کریڈٹ دیا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں باؤلرز کی اچھی کارکردگی رہی۔ بیٹنگ کے دوران وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، تاہم فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔















