کراچی میں پولیس نے دو مقابلوں کے بعد تین ڈاکو گرفتار کرلیے، جن میں دو زخمی شامل ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی شامل ہیں۔ پہلا مقابلہ ناظم آباد میں گجر نالے کے قریب ہوا جہاں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا مقابلہ اقبال مارکیٹ کے سیکٹر ساڑھے 11 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک زخمی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور شان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔














