پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا میں ٹی 20 سیریز کا آغاز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا آغاز کرے گی، پہلا میچ 10 فروری کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا میں ٹی 20 سیریز کا آغاز

جوہانسبرگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی ویمن ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچی۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن کرکٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں