وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کا تحفہ مغرب سے ملا ہے اور ہم ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمیں مغرب سے ملا ہے اور ان کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ رہا ہے اور ہم گزشتہ 40 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کوئی ملک اتنا طویل عرصہ دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑا۔
وفاقی وزیر نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر ایک نئی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں اور نئی کمیٹی ان معاملات کو دیکھے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو سزا کے خلاف جلد اپیل کا حق مل جائے گا اور حکومت نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے لائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خود کش دھماکے ختم ہو گئے تھے، پھر ایک حکومت آئی جس نے کہا کہ یہ پرامن لوگ ہمارے بھائی ہیں اور ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کر رہا ہے اور دیگر ممالک کو درد ہو گا تو بھارت کے خلاف آواز اٹھے گی۔














