لاہور میں بسنت کی تقریب میں امریکی سفیر کی شرکت

لاہور میں امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں وفد نے بسنت کی تقریب میں شرکت کی اور پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کی تقریب میں امریکی سفیر کی شرکت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں امریکی وفد بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچا۔ وفد میں قونصل جنرل لاہور اسٹیٹسن سینڈرز اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک پومرشییم شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرت نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری نے وفد کو بسنت فیسٹیول کی تقریبات پر بریفنگ دی۔ امریکی وفد نے بسنت کے انعقاد کی ستائش کی اور پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں