سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس تقریب میں شمولیت

سلمان خان اور رنبیر کپور نے آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس تقریب میں شمولیت

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور رنبیر کپور نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 100 سالہ تقریب میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ یہ تقریب ‘سنگھ کے 100 سالہ سفر: نئے افق’ کے عنوان سے دو روزہ لیکچر سیریز کا حصہ تھی، جس کا مقصد آر ایس ایس کے طویل سفر اور مستقبل کے وژن کو اجاگر کرنا تھا۔

سلمان خان اور رنبیر کپور کی اس تقریب میں شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جہاں انہیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب میں 900 سے زائد مشہور شخصیات، سائنس دانوں، صنعت کاروں، فنکاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے شرکت کی۔

یہ دو روزہ پروگرام 7 فروری کو شروع ہوا اور 8 فروری کو ممبئی کے نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں اختتام پذیر ہوا، جس میں آر ایس ایس کے سینئر رہنماؤں نے سماجی، ثقافتی اور قومی موضوعات پر عوام سے خطاب کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں