اسلام آباد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، محسن نقوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد خودکش حملے کی منصوبہ بندی داعش افغانستان نے کی تھی، حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی نے واقعے سے منسلک تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ نوشہرہ اور پشاور میں چار سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں اور ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

مزید کہا گیا کہ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور کئی سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کمیونٹی کی انٹیلیجنس اہم ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کو تمام ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے اور انہیں 1500 ڈالر مل رہے ہیں۔ بھارت نے دہشت گردی کے لیے بجٹ تین گنا بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے ہیں جو دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں